ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک میں منشیات کی اسمگلنگ روکنے رابطہ کمیٹیاں قائم کرنے کا فیصلہ

کرناٹک میں منشیات کی اسمگلنگ روکنے رابطہ کمیٹیاں قائم کرنے کا فیصلہ

Thu, 03 Sep 2020 12:35:23    S.O. News Service

بنگلورو، 3؍ستمبر (ایس او نیوز؍پی ٹی آئی ) ریاست کے سرحد اضلاع میں پڑوسی اضلاع کے ساتھ رابطہ کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی۔ ریاست کے وزیر داخلہ بسواراج بومئی نے یہ بات کہی۔

بسواراج بومئی نے کہا کہ ان بیرونی شہریوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی جو منشیا ت کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں۔ ساتھ ہی ویزا کی مدت ختم ہونے کے بعد بھی غیر قانونی طور پر مقیم افراد کو گرفتار کیا جائے گا۔

انہوں نے صحافیوں سے کہا کہ غیر قانونی طور پر مقیم بیرونی شہریوں کے بارے میں وزارت خارجہ کو اطلاع دے کر انہیں ان کے ملک واپس بھیجنے کی درخواست کی جائے گی۔

نار کوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی ) کی جانب سے حال ہی میں کیے گئے دھاؤں اور بڑی تعداد میں منشیات ضبط کرنے کے مد نظر بومئی نے سینئر پولیس عہدیداروں کے ساتھ ان کی جانب سے کیے گئے اقدامات پر جائزہ اجلاس منعقد کیا۔

بسواراج بومی نے کہا کہ بنگلورو میں چار وں طرف سرحدی علاقے ہیں۔ یہاں انیکل پر ٹمل ناڈو کی سرحد ہے اور ہوسکوٹے کے پاس آندھرا پردیش کی سرحد ہے۔ اہم اطلاعات اکٹھا اور انہیں مشترک کرنے اور کارروائی کے لیے وہاں تال میل کمیٹیاں قائم کریں گے۔

کرناٹک میں منشیات کے خطرے کو روکنے کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے بومئی نے کہا کہ آندھراپردیش ، تلنگانہ ، گوا جیسی ریاستوں سے آنے والے گانجے کو پوری طرح روکنا ہوگا جس کے لیے سرحدی اضلاع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت دی جائے گی۔


Share: